مخالفین بلاول بھٹو کو بچہ کہہ کر پوچھتے ہیں یہ شکار کیسے کرے گا٬خورشید شاہ

خوش فہمی میں رہنے والے لوگ چیئرمین پیپلزپارٹی سے صرف ہاتھ ملا کر دیکھ لیں انہیں نوجوان کی طاقت کا اندازہ ہوجائے گا٬ لیاری میں سلام شہداء ریلی سے خطاب

اتوار 16 اکتوبر 2016 20:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2016ء) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مخالفین بلاول بھٹو کو بچہ کہہ کر پوچھتے ہیں یہ شکار کیسے کرے گا٬خوش فہمی میں رہنے والے لوگ چیئرمین پیپلزپارٹی سے صرف ہاتھ ملا کر دیکھ لیں انہیں نوجوان کی طاقت کا اندازہ ہوجائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاری میں سلام شہداء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ’’بلاول کو بچہ کہنے والے اٴْن سے ہاتھ ملا کر دیکھ لیں کہ جسے وہ بچہ کہتے ہیں وہ کتنا طاقت ور نوجوان ہے‘‘۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بے نظیر کی واپسی پر لوگوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی مگر وہ ملک میں جمہوریت کی بقاء کے لیے واپس آئیں کیونکہ بھٹو خاندان قربانیوں سے ڈرتا نہیں اور نہ ہی خفیہ معاہدہ کر کے ملک سے فرار ہوتا ہے‘‘۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ’’ذوالفقار علی بھٹو نے جو مشن شروع کیا آج اٴْس کارواں کو بلاول لیڈ کررہے ہیں کیونکہ ہم صرف اللہ کے سامنے جھکتے نہ ہی کسی دہشت گرد سے خوفزدہ ہوکر اٴْس کے سامنے جھکتے ہیں‘‘۔ اس موقع پر خورشید شاہ نے 18 اکتوبر کو سانحہ کارساز میں جاں بحق ہونے والے افراد کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’بھٹو کے جیالے ہنستے ہنستے جان دیتے ہیں جبکہ ہمارے مخالفین برے وقت میں خفیہ معاہدے کر کے اپنی جان اور مال کو محفوظ بناتے ہوئے معاہدے کرلیتے ہیں‘‘۔#

متعلقہ عنوان :