آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بیشترعلاقوں میں موسم خشک ٬ْ میدانی علاقوں میں گرم رہے گا ٬ْمحکمہ موسمیات

پیر 17 اکتوبر 2016 14:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2016ء) محکمہ موسمیات محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔ترجمان محکمہ موسمیات رقیہ محمود کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق سبی٬ سکھر٬ شہیدبینظیرآباد٬ لسبیلہ٬ میرپورخاص٬ مٹھی٬ رحیم یار خان٬ نورپورتھل38 ریکارڈ کیا گیا جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان لاہور میں کم سے کم 18٬ اسلام آباد 14٬ کراچی 24٬ پشاور 16٬ کوئٹہ 05٬ گلگت 06٬ چترال 08اور ہنزہ میں 07ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :