آئندہ تین ماہ کے دوران درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری سنٹی گریڈ اضافے اور سردیوں کی آمد میں تاخیر کا امکان

منگل 18 اکتوبر 2016 12:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2016ء) پاکستان بھر میں آئندہ تین ماہ کے دوران درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری سنٹی گریڈ اضافے اور سردیوں کی آمد میں تاخیر کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا ہے کہ عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا بھر میں رواں برس تاریخ کا گرم ترین سال ہوگا اورپاکستان میں آئندہ تین ماہ کے دوران معمول کے درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری سنٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے جس کے باعث سردیوں کی آمد میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں اکتوبر سے دسمبر کے دوران بارشوں کا امکان بہت کم ہے اور برفباری بھی معمول سے کم ہونے کی توقع ہے۔ ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں میں کمی کی وجہ سے آبی ذخائر میں پانی کی مقدار بہت کم سے جس کے باعث بارانی علاقوں کے کاشتکار کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تین ماہ قبل بارش کی پیشنگوئی کرنا ممکن نہیں تاہم بارشوں کے حوالے سے درست امکان نومبر میں ظاہر کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :