وزیراعظم محمد نواز شریف کا پانامہ پیپرز کے حوالے سے سپریم کورٹ میں کارروائی کے آغاز کا کھلے دل سے خیر مقدم
پانامہ پیپرز کا معاملہ اب الیکشن کمیشن٬ لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے سامنے لایا جا چکا ہے‘ آئین کی پاسداری٬ قانون کی حکمرانی اور مکمل شفافیت پر کامل یقین رکھتا ہوں٬ عوام کی عدالت تو پے در پے فیصلے صادر کر رہی ہے‘ بہتر ہوگا کہ عدالت کے فیصلے کا انتظار بھی کر لیا جائے وزیراعظم محمد نواز شریف کا بیان
جمعرات 20 اکتوبر 2016 15:25
(جاری ہے)
اس کے جواب میں واحد مطالبہ یہ سامنے آیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں حاضر سروس جج صاحبان پر مشتمل کمیشن بنایا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے کسی ہچکچاہٹ کے بغیر یہ مطالبہ بھی تسلیم کر لیا تاہم اس کے ساتھ ہی ٹی او آرز کا تنازعہ شروع کر کے سپریم کورٹ کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں٬ سپریم کورٹ کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کی روشنی میں حکومت نے متفقہ ٹی او آرز کی تیاری کے لئے ایک پارلیمانی کمیٹی قائم کر دی٬ کمیٹی کے ارکان کی تعداد کا تعین کرتے ہوئے پارلیمان میں حکومت کی واضح عددی برتری کے باوجود اپوزیشن کو برابر نمائندگی دی گئی لیکن ہماری ان تمام تر کوششوں کے باوجود اتفاق رائے نہ ہو سکا٬ اسی دوران حکومت نے سپریم کورٹ کے خط کی روشنی میں 1956ء کے کورٹ آف انکوائری ایکٹ کو تبدیل کرنے اور کمیشن کو مزید موثر اور طاقتور بنانے کے لئے ایک بل پارلیمنٹ میں پیش کر دیا لیکن مسلسل منفی رویہ جاری رکھتے ہوئے مسلمہ آئینی اور قانونی تقاضوں کے برعکس ایک متوازی بل پیش کر دیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ اس موضوع پر دو بار قوم سے خطاب کرنے کے علاوہ انہوں نے قومی اسمبلی کے ایوان میں بھی اپنا تفصیلی موقف پیش کیا لیکن دوسری جانب سے حکومت کی نیک نیتی پر مبنی تمام کوششوں کو سبوتاژ کرتے ہوئے اس کی شفاف اور بے لاگ تحقیقات کی راہ میں مسلسل رکاوٹیں ڈالی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز کا معاملہ اب الیکشن کمیشن٬ لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے سامنے لایا جا چکا ہے‘ وہ آئین کی پاسداری٬ قانون کی حکمرانی اور مکمل شفافیت پر کامل یقین رکھتے ہیں ٬عوام کی عدالت تو پے در پے فیصلے صادر کر رہی ہے‘ بہتر ہوگا کہ عدالت کے فیصلے کا انتظار بھی کر لیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.