دربار عالیہ دواریاں شریف میں حضرت مولانابرکت اللہ جھاگوی ؒکے سالانہ عرس کی 3روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں

اتوار 23 اکتوبر 2016 16:39

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء)دربار عالیہ دواریاں شریف میں حضرت مولانابرکت اللہ جھاگوی ؒکے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ملک بھر سے زائرین کی شرکت٬ چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد کشمیر جسٹس غلام مصطفی مغل ٬ ایم ایل اے حلقہ کھاوڑہ راجہ عبدالقیوم خان ٬ سابق وزیر حکومت میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ سمیت دیگر سیاسی شخصیات کی بھی شرکت ملکی سلامتی استحکام کے لیئے دعائیں ٬ شہداء جموں وکشمیر ٬ ٹریفک حادثات میں جاں بحق افرادکے ایصال ثواب کے لیئے خصوصی دعائیں کی گی٬ سجادہ نشین دربار عالیہ دواریاں سالک آباد شریف میاں محمد شفیع جھاگوی ٬ نے ایمان افروز خطا ب کیا ٬ اولیاء اللہ کی دین اسلام کی اشاعت کے لیئے بے دریغ قربانیاں ہیں ٬ ممبر و محراب کو دین اسلام کی تبلیغ کے لیئے استعمال کیا جائے تو ملک سے فتنہ۔

(جاری ہے)

فساد کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے اسلام حقیقی معنوں میں رواداری بھائی چارے کے فروغ کا درس دیتا ہے ۔ ہمیں دین اسلام کی روشنی میں زندگی کو آگئے بڑھانا چائے۔ زندگی کے تمام پہلوئوں میں دین اسلام سے رہنمائی حاصل کرنی چائے ۔ علماء کرام ٬ منبر و محراب کا درست اور جائز استعمال کریں ۔ملک سے فرقہ واریت کے خاتمے میں تمام مکاتب فکر کو یکجا ء ہوکر آگئے بڑھنا ہوگا۔

امت مسلمہ کو زوال سے نکلنے کے لیئے اتحاد و نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا پڑے گا ٬ یہود و ہنود اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہیں ان سازشوں کو ختم کرنے کے لیئے امت منسلمہ دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق آگے بڑھیں ٬ سائنس اور ٹیکنالوجی پر توجہ تو لگی ہے لیکن قران حدیث اور فقہ کو ہم نے چھوڑ دیا٬ اس موقع پر مولانا شفیع جھاگوی نے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی مظالم کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کشمیر٬ فلسطین ٬ چیچنیا ٬ بوسنیا ٬ عراق اور شام کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کے لیئے خصوصی دعابھی کی عرس