بھارتی فوج کی سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ ، ایک سالہ بچی سمیت دو پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے۔ورکنگ باونڈری کے ہرپال، پوکھلیاں اور چارواہ سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پنجاب رینجرز نے منہ توڑ جواب دیا۔وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ پوری رات جاری رہا-آئی ایس پی آر
میاں محمد ندیم پیر 24 اکتوبر 2016 10:40
روالپنڈی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24اکتوبر۔2016ء) بھارتی فوج کی سیالکوٹ کی ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک سالہ بچی سمیت دو پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق گزشتہ شب ورکنگ باونڈری پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری محمد لطیف اور ڈیڑھ سالہ بچی ہانیہ ولد احمد جاں بحق جبکہ دیگر 7 افراد زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے رات گئے ورکنگ باونڈری کے ہرپال، پوکھلیاں اور چارواہ سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پنجاب رینجرز نے منہ توڑ جواب دیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے پوری رات جاری رہا جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو سی ایم ایچ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کردیا گیا۔(جاری ہے)
ہلاک ہونے والے محمد لطیف کا تعلق گاوں جنگلورا سے بتایا جارہا ہے جبکہ دو زخمیوں کلیم اور شکیلہ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔
اس کے علاوہ جوگو چک کی رہائشی رضیہ، یاسمین اور معراج کے کا رہائشی محمد بشیر، ڈیرہ بجوات کے رہائشی اللہ دتہ اور گاوں رسماءکے بابر حسین کو ریسکیو 1122 نے سی ایم ایچ منتقل کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہندوستان کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ورکنگ باو¿نڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور شیلنگ کی گئی، جس کا پنجاب رینجرز نے بھرپور جواب دیا۔ 18 ستمبر کو اڑی حملے کے بعد سے ہندوستانی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔مزید اہم خبریں
-
قتل کے الزام میں جیل کاٹنے والے شخص کو موت کے بعد انصاف مل گیا
-
خیبرپختونخواہ حکومت ایسی حرکتیں کرے گی تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے
-
حکومت دیامر بھاشا ڈیم کیلئے سعودی عرب سے سرمایہ کاری حاصل کرنے میں ناکام
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا جائیدادکی منتقلی پر ٹیکس کی شرح کم کرنے کا فیصلہ
-
ملک میں غربت میں بڑا اضافہ
-
خیبر پختونخوا میں مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش کردیا گیا
-
پی ٹی آئی سے اقوام متحدہ کے انتخابی آبزرور گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کمیٹی برائے طبی تعلیم کا پہلا اجلاس
-
دنیا میں بڑھتی اوسط عمر کووڈ وباء سے تنزلی کا شکار، ڈبلیو ایچ او
-
پنجاب کابینہ نے بانی پی ٹی آئی و دیگر رہنماؤں پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پر قانونی کارروائی کی منظوری دے دی ہی: عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم کی چینی فرم کو پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
بلوچستان کے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے فنڈز مختص کئے ہیں، اویس لغاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.