مسلم لیگ کی موجودہ حکومت مدت پوری کرے گی، آئندہ بھی مسلم لیگ کی حکومت بنے گی۔ ہمارے مخالفین نے کبھی جیل نہیں دیکھی، ہم نے جیل کاٹی ہے، کسی چیز سے مرعوب اور خوفزدہ ہونے والے نہیں۔پرویز مشرف نے کیوں یہ منصوبے نہیں لگائے، پچھلی حکومت نے کوئی منصوبہ نہیں لگایا۔ 1999 میں موٹر وے لاہور تک آ گئی تھی، تو ہماری حکومت ختم کر دی گئی، ہماری حکومت کیوں ختم کی گئی، موٹر وے اسی جگہ رک گئی تھی، لیکن اب اس کو آگے لے کر جا رہے ہیں۔ ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ کیا ہے، اب دہشت گردی ختم ہونے کے قریب ہے، پاکستان پر امن ہوتا جا رہا ہے، اور دنیا اس بات کو تسلیم کر رہی ہے۔وزیراعظم نوازشریف کا پھول نگر میں جلسے سے خطاب
میاں محمد ندیم ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:05
قصور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29اکتوبر۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہاہے کہ مسلم لیگ کی موجودہ حکومت مدت پوری کرے گی، آئندہ پانچ سال بھی مسلم لیگ کی حکومت بنے گی۔پنجاب کے ضلع قصور کے میں پھول نگر میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مخالفین کو مسلم لیگ کی طرح کا جلسہ منعقد کرنے کے لیے 2 ماہ لگ جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین نے کبھی جیل نہیں دیکھی، ہم نے جیل کاٹی ہے، کسی چیز سے مرعوب اور خوفزدہ ہونے والے نہیں۔تحریک انصاف کا نام لیے بغیر وزیر اعظم نے کہا کہ 2013 کے عام انتخابات میں عوام نے ان کو مسترد کر دیا تھا، اب وہ عوام سے اس کا بدلہ لے رہے ہیں، لیکن 2018 کے انتخابات میں بھی عوام ان کو مسترد کر دیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے ایک بار پھر 2018 میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ صرف ختم ہی نہیں ہو گی بلکہ بجلی سستی بھی ہوگی، نوازشریف جو اعلان کرتا ہے اس پر عمل بھی کرتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی کی فراہمی کے منصوبے تیزی سے لگ رہے ہیں، جنرل پرویز مشرف نے کیوں یہ منصوبے نہیں لگائے، پچھلی حکومت نے کوئی منصوبہ نہیں لگایا۔ان کا کہنا تھا کہ 1999 میں موٹر وے لاہور تک آ گئی تھی، تو ہماری حکومت ختم کر دی گئی، ہماری حکومت کیوں ختم کی گئی، موٹر وے اسی جگہ رک گئی تھی، لیکن اب اس کو آگے لے کر جا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ کیا ہے، اب دہشت گردی ختم ہونے کے قریب ہے، پاکستان پر امن ہوتا جا رہا ہے، اور دنیا اس بات کو تسلیم کر رہی ہے۔نواز شریف نے چین کے تعاون سے بننے والے منصوبوں اور سی پیک کا بھی ذکر کرتے ہوئے پڑوسی ملک کی تعریف کی، انہوں نے پھول نگر کے لیے گیس کے منصوبوں کے لیے 50 کروڑ روپے جبکہ آب پاشی کے منصوبوں کے لیے 30 کروڑ روپے کا اعلان کیا، بعد ازاں وزیر اعظم نے قومی اسمبلی کے حلقہ 142 میں گیس کی فراہمی کے لیے 100 کروڑ روپے جبکہ دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے 100 کروڑ روپے کا اعلان کیا، پھول نگر کو موٹر وے سے جوڑنے کے لیے ہائی وے اور تحصیل میں ٹیکنیکل کالج بنانے کا بھی اعلان کیا۔تحریک انصاف کا نام لیے بغیر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین اس ترقی کے سفر کو رکنا چاہتے ہیں، لیکن ان کا سیاسی سفر چند دن میں ختم ہو جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.