بھارت پاکستان کے خلاف سرحد پر دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات عائد کر رہا ہے ‘ الزامات کا مقصد عالمی برادری کی توجہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ہٹانا ہے‘ بین الاقوامی برادری وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے
امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کا دنیا بھر میں منائے جانے والے یوم سیاہ کی مناسبت سے سیمینار سے خطاب
ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:35
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے جنگ اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کی دھمکیوں کے باوجود کشمیریوں کی اخلاقی٬ سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے گی۔ اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کے کلچر٬ بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے گی۔ انہوں نے کہا کہ عام شہریوں کے خلاف تشدد بند کیا جانا چاہئے اور عوام کی بنیادی حقوق کا احترام کیا جانا چاہئے۔ سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ بھارت نے برسوں پہلے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کا وعدہ کیا تھا جن میں استصواب رائے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم بین الاقوامی قوانین پر عمل کرنے اور حق خود ارادیت کے حوالے سے کشمیری عوام کی خواہشات کا احترام کرنے کی بجائے بھارت مسلسل کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں شہری مظاہرین کے خلاف بھارتی ریاستی تشدد نے جموں و کشمیر میں بھارت کے ظالمانہ حکمرانی کو بے نقاب کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 8 جولائی 2016 ء کو کشمیری حریت پسند نوجوان برہان وانی کی شہادت کے بعد جموں و کشمیر کے ہزاروں افراد ان کی نماز جنازہ اور بھارتی جارحیت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔اس موقع پر مہمان مقرر سفیر توقیر حسین نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد ایک نئے کشمیر نے جنم لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ موجودہ کشمیر کی آزادی کی تحریک مکمل طور پر مقامی ہے۔ بھارتی مظالم کو اجاگر کرتے ہوئے ایک اور مہمان مقرر سابق سیکرٹری خارجہ ریاض احمد خان نے کہا کہ بھارتی فورسز حقیقت میں ایک قابض فوج کی طرح کردار ادا کررہی ہیں اور شہریوں کے خلاف بے رحمی کے ساتھ پیلٹ گنز اور اصلی گولیاں استعمال کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کے طویل کرفیو کی وجہ سے انسانی بحران پیدا ہوچکا ہے جس سے کشمیریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر امریکی نژاد کشمیری نمائندہ ڈاکٹر امتیاز احمد نے کہا کہ کشمیری رہنمائوں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر اٹھ کھڑی ہو اور مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کانوٹس لے۔ انہوں نے یہ بات دہرائی کہ یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری عوام سے کئے گئے استصواب رائے کے وعدوں کو پورا کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.