سی پیک کو نہیں٬ ن لیگ حکومت کو خطرہ ہے٬چودھری پرویزالٰہی
منصوبہ ریاست پاکستان اور چین کے درمیان ہے٬ قوم اور فوج اس کے محافظ ہیں٬ حکمرانوں کو اپنی کمیشن کی فکر ہے ٬سی پیک کے تحت پاور پراجیکٹس کیلئے رکھے گئے 35 ارب ڈالر کے شفاف استعمال کی بھی کوئی ضمانت نہیں مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی کی وفد سے گفتگو
اتوار 30 اکتوبر 2016 15:50
(جاری ہے)
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جب ان کا کوئی ایک پاور پراجیکٹ بھی کامیاب نہیں ہوا تو کیا ضمانت ہے کہ ان کے ہوتے ہوئے پاور پراجیکٹس کیلئے مختص سی پیک کے 35ارب ڈالر نہیں ڈوبیں گے اور ان کا استعمال شفاف طریقے سے ہو گا٬ نوازشریف اور شہبازشریف سی پیک٬ سی پیک کا واویلا مچا رہے ہیں لیکن عوام بھی جان گئے ہیں کہ انہیں سی پیک کی نہیں اپنی کمیشن کی فکر ہے جو اًب ڈوبتی نظر آ رہی ہے اس لیے یہ کہنا صحیح ہو گا کہ سی پیک کو اپوزیشن کے احتجاج سے نہیں حکومت کی کرپشن سے خطرہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگست 2013ء میں نوازشریف نے 9ارب ڈالر سے گڈانی پاور پراجیکٹ کا اعلان کیا اور دعویٰ کیا کہ اس سے 6ہزار میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی مگر یہ بند پڑا ہے٬ 12ارب کا نندی پور پاور پراجیکٹ موجودہ حکومت نے 72ارب روپے تک پہنچا دیا مگر یہ منصوبہ نوازشریف کے افتتاح کے اگلے ہی روز بند ہو گیا٬ 8ئ1 ارب ڈالر کا ساہیوال کول پراجیکٹ بھی فیل ہو چکا ہے کسی کو معلوم نہیں کہ اس کیلئے مطلوبہ معیار کا کوئلہ کہاں سے اور کیسے یہاں تک پہنچے گا٬ قائداعظم سولر پراجیکٹ کا ڈرامہ بھی فلاپ ہو گیا اور اب بدنامی سے بچنے کیلئے اس کو ٹھیکے پر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے حتیٰ کہ نیلم جہلم منصوبہ جو ہمارے دور میں شروع ہوا تھا یہ بھی اس حکومت سے مکمل نہیں ہو سکا۔ ……انٹرنیشنل ڈیسک……مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.