پاکستان تحریک انصاف کے تحت ’’استعفیٰ دو٬ تلاشی دو‘‘ ریلی انصاف ہائوس نرسری سے مزار قائداعظم تک نکالی گئی
پرامن احتجاج کرنا پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی جماعتوں کا آئینی حق ہے۔ نواز شریف اور ان کے ٹولے نے ملکی خزانے سے اربوں روپے لوٹے٬ عارف علوی نواز شریف اور ان کا خاندان احتساب سے بچ نہیں سکتے ہیں٬ نواز شریف کی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے احتجاج کو نہیں روک سکتی٬ ریلی کے شرکاء سے خطاب
اتوار 30 اکتوبر 2016 19:00
(جاری ہے)
نواز شریف اور ان کے خاندان کا نام پانامہ لیکس میں آیا ہے۔
اب وہ احتساب سے بچ نہیں سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے احتجاج کو نہیں روک سکتی۔ انہوں نے اسلام آباد اور دیگر شہروں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کی اور کہا کہ حکمران جتنے بھی راستے بند کرلیں٬ 2 نومبر کو اسلام آباد میں عوام کا سمندر امنڈ آئے گا۔ 2 نومبر سے نواز شریف کی رخصتی کا دن شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2 نومبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی ہر صورت لاک ڈائون کرے گی۔ پی ٹی آئی اس وقت تک دھرنا دے گی جب تک نواز شریف استعفیٰ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاس آخری موقع ہے کہ وہ 2 نومبر سے قبل استعفیٰ دے دیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت کا ٹولہ 2 نومبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے ہونے والے احتجاج کو سبوتاژ کرنے کے لئے سازشیں کررہا ہے۔ اگر حکمرانوں نے عمران خان ودیگر رہنمائوں کو نظر بند کیا تو ہم پورے ملک میں دھرنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ متنازع خبر کے معاملے پر ایک درباری رخصت ہوچکا ہے۔ اب مزید درباری جانے والے ہیں۔ متنازع خبر کے پیچھے حکمران بھی ملوث ہیں۔ اس متنازع خبر کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے اور اس میں ملوث عناصر کو سزا ملنی چاہئے۔ اس موقع پر خرم شیر زمان اور دیگر رہنمائوں نے کہا کہ عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے عوام نے تبدیلی کا سفر شروع کردیا ہے۔ یہ تبدیلی نواز شریف کی رخصتی تک جاری رہے گا اور جلد نئے پاکستان کا خواب پورا ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے بھی بڑی تعداد میں عوام 2 نومبر کے دھرنے میں شرکت کریں گے۔ تحریک انصاف کی ریلی کے موقع پر پی ٹی آئی کی کارکنان کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.