دھند کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا

جمعہ 4 نومبر 2016 15:17

سرگودھا۔4نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2016ء)سرگودھا اور گردونواح میں جمعہ کے روز بھی دھند کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مختلف علاقوں کو جانیوالی شاہرائوں پر ٹریفک کا رش بھی نہ ہونے کے برابر تھا جبکہ لوگ گلے‘ ناک اور نزلہ زکام کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ دھند کی وجہ سے کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ گیا ہے جبکہ بازاروں میں بھی خریداروں کا رش نہ ہونے کے برابر ہے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس موسم میں نیم گرم پانی گلے‘ نزلے‘ زکام کیلئے بہترین ہے لوگ نیم گرم پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں تاکہ اس زکام سے بچا جاسکے دن نکلنے کے باوجود بھی دھند کے باعث لوگ گاڑیوں کی لائٹیں جلا کر سفر کرنے پر مجبور تھے جبکہ سکول‘ کالجز اور دفاتر میں جانیوالے لوگ دھند کی وجہ سے لیٹ پہنچے۔