Live Updates

اسلام آباد بنی گالا میں تحریک انصاف کے رہنمائوں کا اجلاس

پانامہ لیکس کے علاوہ حکومت کے دیگر کرپشن سکینڈلز سامنے لانے کا فیصلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 6 نومبر 2016 15:04

اسلام آباد  بنی گالا میں  تحریک انصاف کے رہنمائوں کا اجلاس

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 نومبر2016ء) بنی گالا میں عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے رہنمائوں کا اجلاس ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پانامہ لیکس کے علاوہ حکومت کے دیگر کرپشن سکینڈلز سامنے لائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میٹرو بس ، اورنج ٹرین اور ریلوے سمیت دیگر کرپشن کے حوالے سے ثبوت اکٹھے کئے جائیں گے ۔ تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا بچنا مشکل نظر آتا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات