پانامہ چوروں کے احتساب کا وقت آن پہنچا، صمصام علی بخاری
محمد علی پیر 7 نومبر 2016 17:04
لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ 07 نومبر ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے کہاہے کہ پانامہ چوروں کے احتساب کا وقت آن پہنچا، وزیراعظم اور ان کے خاندان کا احتساب ملکی معیشت کی مضبوطی کا باعث بنے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری بیان میں کیا ،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کو اب بتانا پڑے گا کہ انہوں نے کیسے ملکی دولٹ لوٹی اور کیسے بیرون ملک منتقل کی اور کس طرح اسے اپنے ذاتی مفاد کے لئے استعمال کیا، انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے غربت میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے ، پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی ناقص صورتحال ہے اور ہسپتالوں میں ادویات نایاب ہیں جبکہ میڈیکل سٹوروں کی چاندی بنی ہوئی ہے اور غریب مریضوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے ، دونمبر دوائیوں کی مارکیٹ میں بھرمار ہے جو مریضوں کی اموات کا باعث بن رہی ہیں جبکہ ڈرگ انسپکٹر اپنی جیبوں کو گرم کرنے میں مصروف ہیں ، (ن) لیگ کی حکومت نے اداروں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے ، غریب انصاف کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ، انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کی حکومت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے ، سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کا کیس آنے سے (ن) لیگ کے درباریوں کی راتوں کی نیندیں غائب ہو گئی ہیں اور وہ اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے ہرناجائز حربہ استعمال کررہے ہیں، انہوں نے کہاکہ پنجاب میں کرائم ریٹ میں اضافہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، لاہور ہی میں روزانہ کروڑوں کی چوریاں اور ڈاکے پڑ رہے ہیں اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ۔
متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کو ان کی جہلم میں تعیناتی پر مبارک باد
-
یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم کے عہدے داران کی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی سے ملاقات
-
جلال پور کندوال نہر سے نکالے جانیوالے (موہگوں ) نالوں کی رکاوٹ بننے والے غریب کسانوں کے مکانات کو ہرگز نہ گرایا جاۓ۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان
-
عالمی فائر فائٹرز ڈے پر ہم اپنے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کرتے، ریسکیو 1122کے تمام سٹاف ہمارے ملک کااہم ترین اثاثہ ہیں ، ڈی ..
-
شہر کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں گے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، ڈی سی جہلم
-
ضلع جہلم کی نو تعینات ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا ضلع کچہری کا دورہ، مخلتف دفاتر کی بلڈنگز کی حالت کا مشاہدہ ، عملہ کی زمہ داریوں بارے آگاہی حاصل کی
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.