شاعر مشرق اور عظیم مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا 139واں یوم پیدائش ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
بدھ 9 نومبر 2016 13:07
(جاری ہے)
پاک بحریہ اور پاکستان رینجرز کے دستوں نے مزار اقبال کے باہر اپنی اپنی پوزیشنز سنبھالیں۔
سٹیشن کمانڈر (نیوی) لاہور، کموڈور ساجد محمود شہزاد نے پاکستان نیوی کے دستے اور اعزازی گارڈ کے فرائض سر انجام دینے والے پاک رینجرز کے دستوں کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔ بینڈ کی دھن پر مخصوص انداز سے چلتے ہوئے پاکستان نیوی کے دستے نے مزار اقبال کے چاروں کونوں میں اپنی پوزیشنز سنبھالیں جبکہ پاک رینجرز کا دستہ روایتی انداز میں مزار سے رخصت ہوا۔اعزازی گارڈ کی تبدیلی کے بعد اسٹیشن کمانڈر (نیوی) لاہور نے چیف آف دی نیول اسٹاف، پاکستان نیوی کے آفیسرز اور سی پی اوز /سیلرز اور سویلینز کی جانب سے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعد ازاں سٹیشن کمانڈر (نیوی) لاہور نے مزار اقبال پر فاتحہ پڑھی اور مہمانوں کی کتاب پر اپنے تاثرات قلمبند کیے۔مزار اقبال پر منعقد تقریب میں اعلیٰ عسکری و سول عہدیداران، سکول کے بچوں ور شہریوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے موقع پرڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) میجر جنرل عمر فاروق برکی نے مزار--اقبال پر حاضری دی۔ڈی جی رینجرز نے عظیم مفکر کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اورپھولوں کی چادر چڑھائی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ میں واقع اقبال منزل پر بھی شاعر مشرق سے جڑی چیزوں کو دیکھنے عوام کا تانتا بندھ رہا ۔ 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں آنکھ کھولنے والے علامہ محمد اقبال نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر میں حاصل کی اور پھر لاہور کا رخ کیا۔ 1899ء میں ایم اے کرنے کے بعد اورینٹل کالج میں شعبہ درس و تدریس سے وابستہ ہوگئے اور اس دوران شاعری بھی جاری رکھی۔ علامہ اقبال نے 1905ء میں برطانیہ چلے گئے جہاں پہلے انھوں نے کیمبرج یونیورسٹی ٹرنٹی کالج میں داخلہ لیا اور پھر معروف تعلیمی ادارے لنکنزاِن میں وکالت کی تعلیم لینا شروع کردی بعد ازاں بعد وہ جرمنی چلے گئے جہاں میونخ یونیورسٹی سے انہوں نے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ڈاکٹر محمد اقبال نے 1910ء میں وطن واپسی کے بعد وکالت کے ساتھ سیاست میں بھی حصہ لینا شروع کیا اور اپنی شاعری کے ذریعے فکری اور سیاسی طور پر منتشر مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا۔ 1934ء کو مسلم لیگ کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے رکن بنے تاہم طبیعت نے ان کا ساتھ نہ دیا اور وہ قیام پاکستان سے 9برس قبل 21اپریل 1938ء کو لاہور میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.