صدارتی انتخاب میں شکست پر افسوس ہے،امریکہ کی بہتری کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کروں گی، امید کرتی ہوں کہ ٹرمپ امریکیوں کیلئے کامیاب صدر ہوں گے اوروہ امریکہ کی بھلائی کیلئے کام کریں گے،ہمیں کھلے ذہن کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کو قبول کرنا ہوگااور نتائج قبول کرکے مستقبل کی طرف دیکھا چاہیے،امریکا کے لیے خدمات پر اوباما اور مشیل اوباما کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں،امریکی صداتی انتخابات میں شکست کے بعد ہیلری کلنٹن کا حامیوں سے خطاب
حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن کی آنکھیں بھیگ گئیں، چاہنے والے بھی آبدیدہ ہو گئے
بدھ 9 نومبر 2016 23:07
(جاری ہے)
جب وہ خطاب کے لیے پہنچیں تو ان کا پرجوش استقبال کیا گیا، ان کے شوہر بل کلنٹن بھی ان کے ساتھ موجود تھے، ہیلری کے حامیوں نے تالیاں بجا کر اور نعرے لگا کر ان کا خیر مقدم کیا۔
ہیلری کلنٹن کا کہناتھا کہ الیکشن ہارنے پر افسوس ہے اور بہت تکلیف دہ بھی ہے یہ ایک لمبے عرصے تک رہے گا لیکن میں چاہتی ہوں کہ امریکہ کیلئے بھلائی کیلئے کام کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن مہم میں سخت مہم کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکے ،ہم جو کچھ کیا وہ اپنے ملک کیلئے کیا ،ہماری انتخابی مہم ایک شخص یا ایک الیکشن کیلئے نہیں تھی ۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدارتی امیدوار ہونے ہی میرے لیے فخر کی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کیلئے ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کروں گی ،ہمیں کھلے ذہن کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کو قبول کرنا ہوگا،ہمیں یہ نتائج قبول کرکے مستقبل کی طرف دیکھا چاہیے ،ہماری جمہوری اقدار اقتدار کی پرا من منتقلی کی حمایت کرتی ہیں ،ہمیں امریکی اقدار کی حفاظت کرنی چاہیے ۔ان کا کہناتھا کہ امریکہ کیلئے بے انتہا خدمات پر اوباما اور مشیل اوباما کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ۔ہیلر ی کا کہناتھا کہ امریکی عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیاہے جس کی ہم عزت کرتے ہیں ،میں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی پر مبارک بادی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اعلی امریکی سفارت کارکی شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات
-
اسرائیل میں قید فلسطینی نوجوان ادیب نے ایوارڈ جیت لیا
-
اسرائیل نے 40 روزہ جنگ بندی کی پیشکش کی ہے، برطانیہ
-
جنگ بندی اورغزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا چاہتے ہیں، حماس
-
اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکا کی 20 جامعات میں احتجاج جاری
-
متحدہ عرب امارات میں کل سے شدید بارش کی پیشگوئی
-
سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے سربراہ نے دی تھی، امریکی اخبار
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.