جڑواں شہروں سمیت مختلف شہروں میں شادی بیاہ کے موقع پر گاڑیوں کی سجاوٹ معمول بن گیا

جمعرات 10 نومبر 2016 18:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2016ء) جڑواں شہروں سمیت مختلف شہروں میں شادی بیاہ کے موقع پر بھاری اخراجات کے ساتھ گاڑیوں کی سجاوٹ معمول بن گیا ہے اور اکثر حضرات نمائش اور ظاہری شان و شوکت کیلئے نہ صرف گاڑیوں پر پھولوں کی قیمتی سجاوٹ کراتے ہیں بلکہ ان میں سے بیشتر لوگ گاڑیاں کرائے پر حاصل کر کے اپنا شوق پورا کرتے ہیں جس کا غریب اور متوسط طبقہ پر اثر پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

شادی بیاہ پر گاڑیاں سجانے والے ایک دکاندار انور علی نے بتایا کہ گاڑیاں سجانا بہتر کاروبار ہے اور ایک گاڑی کی سجاوٹ میں وہ ہزاروں روپے کما لیتا ہے۔ گاڑی سجانے کیلئے آئے ہوئے ایک شخص ظر بٹ نے کہا کہ زندگی کی بڑی خوشی کیلئے گاڑی کی سجاوٹ زیادہ مہنگی نہیں تاہم غریب افراد کی سوچ اس سے یکسر مختلف ہے جو سادگی سے شادی بیاہ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ سلیم نامی ایک شخص نے کہا کہ مجھے شادی کیلئے کرائے پر گاڑی لینے یا اس کی سجاوٹ کی ضرورت نہیں مجھے خوشی ہو گی کہ شادی سادگی کے ساتھ ہو اور فضول اخراجات سے بچا جائے۔

متعلقہ عنوان :