پشاور ہائی کورٹ :علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع

عدالت نے کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا

جمعرات 3 جولائی 2025 20:27

پشاور ہائی کورٹ :علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2025ء)پشاورہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست منظور کرتے ہوئے انھیں کسی بھی مقدمے میں گرفتارکر نے سے روک دیاہے اورمتعلقہ حکام کو تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست پر جمعرات کو سماعت ہوئی۔

جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ وکلا ٹیم کے ہمراہ خود عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ کے خلاف نیب اور اینٹی کرپشن سمیت مختلف اداروں میں مقدمات درج ہیں، مگر ان کی تفصیلات تاحال فراہم نہیں کی گئیں۔وکیل نے بتایا کہ وزیراعلیٰ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں، لیکن گرفتاری کا خدشہ لاحق ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست منظور کرلی اور تمام متعلقہ اداروں کو مقدمات کی تفصیلات فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ وزیراعلیٰ کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔