آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:28

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔تاہم راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور ڈویڑن،گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، بہاولپور ڈویڑن میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

ہفتہ کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق آٓئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہیگا۔

(جاری ہے)

تاہم فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، بہاولپور ڈویڑن میں صبح کے اوقات میں سموگ/ دھند رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورانملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہا۔تاہم گوجرانوالہ،سرگودھا اور ملتان ڈویڑن میں کہیں کہیں بارش ہوئی جبکہ سب سے زیادہ بارش پنجاب : چکوال 04،ساہیوال،سرگودھا،منڈی بہاوٰالدین 02، میاانوالی سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: قلات منفی 04، سکردو منفی 03، کوئٹہ، ہنزہ منفی 01، کالام 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

متعلقہ عنوان :