چین میں سردی کی لہر کے باعث سموگ ختم ہونے میں مدد ملے گی،محکمہ موسمیات

پیر 14 نومبر 2016 12:11

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) چین میں سردی کی لہر کے باعث سموگ ختم ہونے میں مدد ملے گی۔ یہ بات چین کے محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہی گئی ۔

(جاری ہے)

سموگ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں بیجنگ ، تیانجن ، ہیبی شامل ہیں۔ ان علاقوں میں سردی کی شدید لہر آنیوالی ہے جس کے تنیجہ میں سموگ کافی حد تک کم ہو جائے گی لیکن فضائی آلودگی کامسئلہ برقرار رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ تین دن کے دوران سردی کی شدید لہر سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :