روس کو نومبر کے آغاز میں ہی شدید سردی نے لپیٹ میں لے لیا ، سینٹ پٹرزبرگ نے برف کی چادر اوڑھ لی

نومبر کے آخر تک درجہ حرارت مزید نیچے گرے گا اور دیگر شہروں میں بھی برف باری ہوسکتی ہے،محکمہ موسمیات

پیر 14 نومبر 2016 13:36

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) روس کو نومبر کے آغاز میں ہی شدید سردی نے لپیٹ میں لے لیا ، دوسرے بڑے روسی شہر سینٹ پٹرزبرگ نے برف کی چادر اوڑھ لی ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق روس کو نومبر کے آغاز میں ہی شدید سردی نے لپیٹ میں لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

سینٹ پیٹرز برگ برف سے ڈھک گیا ہے ، اب تک 300 ملی میٹر برف ریکارڈ کی گئی ہے، رات وہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔سینٹ پیٹرز برگ قطب شمالی کے قریب واقع ہے ، اس کے باوجود نومبر میں برف باری غیرمعمولی قرار دی جارہی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے نومبر کے آخر تک درجہ حرارت مزید نیچے گرے گا اور دیگر شہروں میں بھی برف باری ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :