آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ، میدانی علاقوں میں دھند پڑیگی

پیر 14 نومبر 2016 16:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ،ْ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ،ْ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑسکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ان کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت:سکردو منفی 06، قلات منفی 04، ہنزہ منفی 03،استور ، کالام، گلگت، کوئٹہ منفی 01 ،ْ لاہورمیں کم سے کم 11، اسلام آباد 06، کراچی 16، پشاور 09، کوئٹہ اور گلگت میں منفی 01اور ہنزہ میں منفی 03ریکارڈ کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :