خواندگی کی شرح کو بڑھانے کیلئے تعلیمی بجٹ میں 4 فیصد تک اضافہ کی ضرورت ہے
صدر ممنون حسین کی وزیر مملکت بلیغ الرحمٰن سے گفتگو
منگل 15 نومبر 2016 16:59
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں رضاکارانہ طور پر کام کرنے کے رحجان کو پروان چڑھانے کے ضرورت ہے تاکہ سماجی شعبہ میں بہتری آئے۔
صدر مملکت نے قومی تعلیمی نصاب کی تیاری میں ذاتی دلچسپی اور قرآنی تعلیمات کو نصاب کا حصہ بنانے کیلئے مجوزہ قانون سازی پر وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے تحت مستحق طلباء کیلئے ادا شدہ فیس کی واپسی موجودہ حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اس سے نہ صرف مستحق بچوں کی حوصلہ افزائی ہو گی بلکہ اس سے تعلیم کی طرف رحجان میں بھی اضافہ ہو گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ تعلیمی پروگرام کی عملداری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں اوراس کیلئے اپنی بھرپور معاونت کا یقین دلایا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے وزیر مملکت کو ہدایت کی کہ قائدِاعظم یونیورسٹی کی چار دیواری کی تکمیل اور غیر قانونی قابضین سے یونیورسٹی کی زمین واگزار کرانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ صدر مملکت ممنون حسین کو وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت بلیغ الرحمٰن نے تعلیمی میدان میں کئے جانے والے اقدامات کے حوالہ سے آگاہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
-
کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
-
غزہ: ان پھٹا گولہ بارود صاف کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں، ماہرین
-
یوکرین جنگ: بچوں کی ہلاکتوں میں 40 فیصد اضافہ، یونیسف
-
ایران: نوعمر لڑکیوں پر حجاب قوانین کے کڑے اطلاق پر تشویش
-
سوڈان: سلامتی کونسل کا الفاشر میں عسکری کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
-
ماحول دوست توانائی کی طرف منصفانہ منتقلی کے اقدام کا آغاز
-
امریکہ: تعلیمی ایکٹ میں ’جنس‘ کی نئی تعریف پر تشویش
-
یوکرین: توانائی اور نقل و حمل کے انتظامات پر حملوں میں تشویشناک اضافہ
-
غزہ: خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے خوف سے لوگ علاقہ چھوڑنے پر مجبور
-
قطر سے تارکین وطن کے انسانی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
-
غزہ جنگ لبنان میں معاشی بحران بڑھنے کا سبب، یونیسف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.