پاکستان کا بھارت کیخلاف سخت سفارتی وجوابی جنگی اقدام کا فیصلہ
بھارت اس صورتحال سے باز نہ آیا توپھر عالمی سطح پر مودی حکومت کو مختلف پاپندیوں یا مشکلات کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے، پاکستان آٓخری حکمت عملی کے تحت بھارت سے تعلقات بھی ختم کرسکتا ہے ،ذرائع
اتوار 20 نومبر 2016 11:50
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) پاکستان نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری کی مسلسل خلاف ورزی اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافے کے بعد مودی حکومت کے عزائم کوناکام بنانے سخت ترین سفارتی و جوابی جنگی اقدام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس اقدام کے تحت اگر بھارت نے ان خلاف ورزیوں کوختم نہ کیا تو عالمی برادری کو صورتحال سے آگاہ کرنے کے بعد اپنے دفاع کے آپشن کے طور تینوں محاذوں پرفاسٹ ٹریک جنگی حکمت عملی کے تحت بھارتی عزائم کو نیست ونابوت کردیا جائے گا اوربھارتی فورسز کی خلاف ورزیوں کا جواب جدید ترین جنگی ٹیکنالوجی سے دیاجائے گا۔
وفاقی حکومت کے اہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کو واضح سفارتی پیغامات بھیجنے کے بعد مودی سرکار اپنے عزائم سے باز نہیں آرہی اورعام شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے۔(جاری ہے)
وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارتی خلاف ورزیوں اورعام شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافے سے متعلق ہنگامی بنیاد پراقوام متحدہ، پورپی یونین اور تمام ممالک کی حکومتوں کودوبارہ آگاہ کیا جائے گااور مطالبہ کرے گا کہ بھارت کو ان خلاف ورزیوں سے روکا جائے۔
وزیراعظم نے اس سلسلے میں دفتر خارجہ کو رابطے کی ہدایت کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کی مداخلت کے بعد بھی اگر مودی حکومت اپنے عزائم سے باز نہیں آئی تو پھر پاکستان ہر محاذ پر بھارت کو سخت ترین جواب دے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ، امریکا، چین سمیت اہم ممالک نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی موجودہ پالیسی پر نظر ثانی کرے اور مسائل کو مذاکرات سے حل کرے۔ بھارت اس صورتحال سے باز نہ آیا توپھر عالمی سطح پر مودی حکومت کو مختلف پاپندیوں یا مشکلات کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے۔پاکستان نے عالمی برادری پر واضح کیا ہے وہ بھارت سے کشیدگی نہیں چاہتا ہے۔مسائل مذاکرات سے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے تاہم اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو اپنے دفاع کیلیے تمام آپشنز اختیار کریگا۔پاکستان آٓخری حکمت عملی کے تحت بھارت سے تعلقات ختم کرسکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.