ٹھنڈی ہواء اور دھند سے سردی کی شدت میں اضافہ

پیر 21 نومبر 2016 14:24

سرگودھا۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء)سوموار کے روز سرگودھا اور گردونواح میں ٹھنڈی ہواء اور دھند کے سلسلہ شروع ہونے سے سردی کی شدت میں قدرے اضافہ ہوگیا ہے جس سے شہریوں کی جانب سے گرم کپڑوں،جرسیوں اور چادر کا استعمال بھی بڑھ گیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ مچھلی اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چندروز میں مزید سردی کی لہر میںاضافہ ہو گا۔