ملک بھر میں کم بارشوں کے باعث فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگیا

رواں اور آئندہ ماہ بھی مارشیں معمول سے کم ہی ہونے کا امکان ہے ،ْ میدانی علاقوں میں بدستور خشک سالی رہے گی ،ْڈاکٹر محمد حنیف

پیر 21 نومبر 2016 14:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2016ء)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کم بارشوں کے باعث فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بارشیں نہ ہونے کے باعث ملک بھر کے عوام کو بیماریوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر حنیف نے بتایاکہ موسم سرما میں بارشیں نہ ہونے کے باعث شہری اور دیہی علاقوں میں فضائی آلودگی پھیل گئی ہے اور موسمی بیماریوں میں شدید اضافہ ہونے لگا ہے ،ْ گزشتہ 6 ہفتوں کے دوران بارشیں نہ ہونے کے باعث گندم کی فصلیں بھی شدید متاثر ہورہی ہیں۔

ڈاکٹر محمد حنیف نے بتایا کہ رواں اور آئندہ ماہ بھی مارشیں معمول سے کم ہی ہونے کا امکان ہے ،ْ میدانی علاقوں میں بدستور خشک سالی رہے گی ، تاہم اسی ہفتے کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختون خوا کے بالائی علاقوں میں بارشیں اور ملک کے دیگر بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بادل بنتے رہیں گے۔