جنرل راحیل کی قیادت میں پاک فوج نے دہشتگردی کامقابلہ کیا۔وزیراعظم
جنرل راحیل شریف نے بطورآرمی چیف ملک کیلئے شاندارخدمات سرانجام دیں،جنرل راحیل شریف کو غیرمعمولی قابلیت کی بنیادپرآرمی چیف مقررکیاگیا،تقریب کامقصدجنرل راحیل شریف کوخراج تحسین پیش کرناہے،وزیراعظم نوازشریف کاآرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزازمیں دیے گئے عشائیہ سے خطاب۔جنرل راحیل شریف نے خراج زبردست تحسین پیش کرنے پروزیراعظم کاشکریہ اداکیا
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 24 نومبر 2016 20:16
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24نومبر2016ء) :وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ جنرل راحیل کی قیادت میں پاک فوج نے دہشتگردی کامقابلہ کیا،جنرل راحیل شریف نے بطورآرمی چیف ملک کیلئے شاندارخدمات سرانجام دیں،تقریب کامقصدجنرل راحیل شریف کوخراج تحسین پیش کرناہے۔انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزازمیں دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف کی بطورآرمی چیف ملک کیلئے خدمات پرانہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کاخاندان ملکی دفاعی خدمات کیلئے جانا جاتا ہے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مادروطن کے دفاع میں اپنے بڑوں کی خدمات کوپروان چڑھایا۔جنرل راحیل کی قیادت میں پاک فوج نے دہشتگردی کامقابلہ کیا۔پاک فوج نے دہشتگردوں کوہرمحاذپرشکست دی۔(جاری ہے)
دنیاہمارے انسداددہشتگردی کے عزم سے واقف ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے بطورآرمی چیف ملک کیلئے شاندارخدمات سرانجام دیں۔
جنرل راحیل شریف کو ان کی غیرمعمولی قابلیت کی بنیادپرآرمی چیف مقررکیاگیا۔جنرل راحیل شریف نے محنت اور لگن سے خودکوبہترین سپہ سالارثابت کیا۔وزیراعظم نے جنرل راحیل شریف کومخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آئندہ مستقبل میں بھی آپ کے بہترین تجربات سے مستفیدہوتے رہیں گے۔جبکہ میں ہمیشہ جنرل راحیل شریف کے اسٹریٹجک مشوروں کواپنایا۔وزیراعظم کے خطاب کے اختتام کیساتھ ہی پورا ہال تالیوں کی گونج جھوم اٹھا،اس کے ساتھ ہی جنرل راحیل شریف بھی کھڑےہوگئے۔جنرل راحیل شریف نےوزیراعظم نوازشریف کاشاندارالفاظ میں خراج تحسین پرشکریہ اداکیا۔جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی حمایت اور تائید کا دلی طورپرشکرگزارہوں۔اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاوزیراعظم ہاؤس میں استقبال کیا۔ وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔ واضح رہےوزیراعظم ہاؤس کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزازمیں الوداعی عشائیہ دیا گیا تھا۔عشائیے کی تقریب میں اہم وفاقی وزراء ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر،پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان نےبھی شرکت کی۔تقریب میں نئے آرمی چیف کیلئے سنیارٹی لسٹ میں شامل لیفٹیننٹ جنرل زبیرمحمود حیات اورلیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد،لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے اورلیفٹیننٹ جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف عشایئے کے بعدوزیراعظم ہاوس سے رخصت ہوئے تووزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوپرتپاک اندازمیں رخصت کیا۔وزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوگاڑی تک رخصت کیا،جنرل راحیل شریف نے گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے وزیراعظم نوازشریف کوسلیوٹ کیا،جس کے جواب میں نوازشریف نے بھی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوسلیوٹ کیا۔وزیراعظم ہاوس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.