مودی نے دریائوں کا پانی بند کرنے کا اعلان کر کے کھلم کھلا اعلان جنگ کردیا،عبد الرشید ترابی
وزیر اعظم نواز شریف اسلام آباد میںآل پارٹیز کانفرنس کا اہتمام کریں اور بیرون ممالک مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے ایک قومی وفد تشکیل دیں جس کی قیادت وہ خود کریں، رہنما جماعت اسلامی
اتوار 27 نومبر 2016 16:00
(جاری ہے)
اس موقع پر انہوںنے کہا کہ میاں نواز شریف نے جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران کشمیریوں کی ترجمانی کی جو خوش آئند ہے ، لیکن مقبوضہ کشمیر میں جاری قتل عام اور سیز فائر لائن پر بھارتی جارحیت پانی بندکرنے کے اعلان جنگ کا تقاضا ہے کہ ایک بھرپور بین الاقوامی سطح پر جارحانہ سفارتی مہم کا اہتمام کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کو زیر بحث لایا جائے ، کشمیرپر او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلایا جائے ، ترکی کے صدر طیب رجب اردگان نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے موقع پر کشمیریوں کی دو ٹوک حمایت کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ طیب رجب اردگان جو او آئی سی کے چیئرمین ہیں ، ان کی تقلید کرتے ہوئے او آئی سی کے سربراہان مملکت بھی کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کریں گے ۔انہوںنے کہا کہ محض قراردادیں پاس کرنے سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ اس کو حل کرنے کے لیے ٹھوس پالیسی اور جامہ حکمت عملی تشکیل دینا ہوگی ، انہوں نے کہا کہ سیز فائر لائن پر بھارتی فائرنگ کی وجہ سے بڑی تعداد میں سول آبادی کا انخلاء شروع ہو چکا ہے ، جو تشویشناک ہے ، اہل پاکستان ان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ، کشمیر میں اس وقت سخت سردی پڑ رہی ہے اور متاثرین سیز فائر لائن مشکلات کا شکار ہیں اور ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کو تنہا نہ چھوڑیں ۔ انہوں نے کہا کہ برہان مظفر وانی کی شہادت کے نتیجے میں اٹھنے والی تحریک آزادی کشمیر کی تازہ لہر نے بھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا ہے ، اور اہل کشمیر نے ناقبل تسخیر جذبہ آزادی اور استقامت کی نئی تاریخ رقم کی ہے ، ایک سو چالیس دن سے زائد کا کرفیو توڑ کر وہ بھارت کے خلاف اور پاکستان کے حق میں مظاہرے کر رہے ہیں ، ان کو یہاں سے مثبت پیغام ملنا چاہیے ۔انہوںنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پاکستانی پرچموں کی بہار ہے ، ہندوستان کا پرچم سرکاری عمارتوں تک محدود ہو چکا ہے، ان حالات میں اہل پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں ۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.