ہفتہ اور اتور کو اسلام آباد، راولپنڈی سمیت بالائی علاقوں پر بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کی توقع

جمعرات 8 دسمبر 2016 23:00

ہفتہ اور اتور کو اسلام آباد، راولپنڈی سمیت بالائی علاقوں پر بارش کا ..

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کا امکان ہے، رواں ہفتے کے اختتام پر ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کابھی امکان ہے جبکہ ہفتہ سے پیر کے دوران خیبر پختونخوا و فاٹا میں بھی کہیں کہیں بارش کی توقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران کشمیر سمیت گلگت بلتستان میں بھی کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، اس کے علاوہ ہفتہ اور اتور کو اسلام آباد راوالپنڈی سمیت گوجرانوالہ میں بھی چند مقامات پر بارش کی توقع ہے جبکہ سرگودھا، فیصل آباد اور لاہور ڈویژن میں بھی چند مقامات پر بارش کی توقع ہے، اس کے علاوہ ہفتہ اور اتوار کو کوئٹہ اور ثوب ڈویژن میں بھی چند مقامات پر بارش کی توقع ہے، مکران اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی ہلکی بارش کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :