قائمہ کمیٹی برائے مو سمیاتی تبدیلی نے پا کستان کلائمیٹ چینج بل 2016 کی متفقہ طور پر منظوری دے دی

ہر صوبہ ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ہو رہا ہے،ماحو لیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کلائمیٹ چینج کونسل تشکیل دی جائیگی، کونسل میں چاروں صوبو ں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے نمائندے شامل ہوں گے،کونسل ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے کنونشن اور پیرس سمجھوتے پر عمل در آمد کو مانیٹر کرے گی، بل پاس کرنے کے بعد پاکستان ماحولیاتی تبدیلی پر قانون ساز ی کرنے والا دنیا کا پا نچواں ملک ہو گا وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد کی کمیٹی کو بریفنگ اسلام باد کی حدود میں 25 سٹون کرش کو بند کروایا،فیکٹو سیمنٹ کا کیس ابھی عدالت میں زیر التوا ہے، یہاں سے ختم سٹون کرشز اب خیبر پختون خوا میں لگ رہی ہیں،خان پور ڈیم کے عقب میں 20 سٹون کرشیں لگ چکی ہیں، ،بل میںتا خیر اور ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ملک کا اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے،حکام وزارت موسمیاتی تبدیلی اجلاس میںپی ٹی آئی رہنما مراد سعید اور وفاقی وزیر زاہد حامد کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

منگل 13 دسمبر 2016 22:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مو سمیاتی تبدیلی نے حکو مت کی جانب سے پیش کئے گئے پا کستان کلائمیٹ چینج بل 2016 کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ،وفاقی وزیر قانون و مو سمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے اجلاس کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہر صوبہ ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ہو رہا ہے،ماحو لیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لئے پاکستان کلائمنٹ چینج کونسل تشکیل دی جائے گی،کلائمیٹ چینج کونسل میں چاروں صوبو ں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے نمائندے شامل ہوں گے،کونسل ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے کنونشن اور پیرس سمجھوتے پر عمل در آمد کو مانیٹر کرے گی، بل پاس کرنے کے بعد پاکستان دنیا کا پا نچواں ملک ہو گا جس نے ماحولیاتی تبدیلی پر قانون سازی کی ہے ،وزارت ماحولیا تی تبدیلی کے حکام نے آگاہ کیا کہ اسلام باد کی حدود میں 25 سٹون کرش کو بند کروایا،فیکٹو سیمنٹ کا کیس ابھی عدالت میں ہے،جو سٹون کرشز ہم نے یہاں سے ختم کیے وہ اب خیبر پختون خوا میں لگ رہے ہیں،خان پور ڈیم کے عقب میں بیس سٹون کرش لگ چکے ہیں، بل میں تا خیر سے ہم پہلے ہی بین لاقوامی فنڈ سے محروم ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

بل میںتا خیر اور ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ملک کا اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، اجلاس میںپی ٹی آئی رہنما مراد سعید اور وفاقی وزیر زاہد حامد کے درمیان اجلاس میں تلخ کلامی ہوئی۔منگل کوقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس مائزہ حمید کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں حکو متی بل پاکستان کلائمنٹ چینج بل 2016 پر بحث کی گئی ۔

وفاقی وزیر قانون و مو سمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کونسل کلائمنٹ چینج سے متاثر چرند پرند اور حیاتیاتی تنوع (بایئوڈایورسٹی) پر گائیڈ لائن مرتب کرے گی۔ماحولیا تی تبدیلی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے کنونشن اور پیرس سمجھوتے پر عمل کرنے میں پوری دنیا کی توجہ مرکوز ہے ۔دو ارب روپے گرین پاکستان فنڈ کے لیے جاری کیے جا چکے ہیں۔

نعمہ کشور نے کہاکہ کونسل میں پارلیمنٹ کی بھی نما ئند گی رکھی جائے۔وزار ت ماحولیاتی تبدیلی کے سیکرٹری نے کہا کہ بل میں تا خیر سے ہم پہلے ہی بین لاقوامی فنڈ مس کر چکے ہیں ۔بل میںتا خیر اور ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ملک کا اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ ممبر کمیٹی مراد سعید نے کہاکہ دو ہزار آٹھ سے دو ہزار تیرہ تک خیبر پختون خوا میں دو سو ارب کے درخت کاٹے گئے۔

اجلاس میںپی ٹی آئی رہنما مراد سعید اور وفاقی وزیر زاہد حامد کے درمیان اجلاس میں تلخ کلامی ہوئی۔مراد سعید نے کہاکہ ہماری کلائمنٹ چینج کی پالیسی اچھی ہے مگر اس پر عمل در آمد کون کرے گا اس کا جواب دیا جائے ۔ زاہد حامد نے کہاکہ میں تین بار جواب دے چکا ہوں مگر آپ سن نہیں رہے۔آپ نے اتھارٹی کو چیلیج کیا ہے میں اس کا جواب دے رہا ہوں۔

آپ نے پڑھا نہیں پہلے سیکشن آٹھ پڑھیں پھر بات کریں ۔ زاہد حامد نے کہاکہ خیبر پختون خوا حکومت کو سٹون کرش لگنے پر خط لکھ کر آگاہ کریں۔کمیٹی نے پا کستان کلائمنٹ چینج بل 2016 کی متفقہ طور پر منظوری دے دی تاہم رکن کمیٹی مراد سعید نے کہا کہ معاملہ پر مزید غو ر کرکے اپنے نکات پیش کروں گا۔ زاہد حامد نے وعدہ کیا کہ اگر تبدیلی کی ضرورت پڑی تو اسمبلی میں کر دی جا ئے گی ۔…(رانا+و خ )