آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

بدھ 14 دسمبر 2016 19:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں کے علاوہ بالائی سندھ میں بھی رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہاجبکہ پنجاب کے میدانی اور بالائی سندھ کے بیشتر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ بدھ کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو منفی 08،کالام، استور منفی 06،کوئٹہ منفی 05،ہنزہ،مالم جبہ،گوپس منفی04، گلگت، دیر اور قلات منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :