قومی کرکٹ ٹیم کے پش اپس لگانے کا معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ ایک بار پھر زیر بحث
پش اپس کے معاملے پر وضاحت نہیں کی گئی تو کمیٹی کی بدنامی ہو گی، ر انا محمد افضل خان نے معاملے کو میٹنگ منٹس کا حصہ بنانے کا مطالبہ کردیا اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے پش اپس کے معاملے پر وضاحت دیدی ہے، ریاض حسین پیرزادہ کمیٹی کوشش کرئے گی کہ پش اپس کا معاملہ میٹنگ مینٹس میں شامل کیا جائے، چیئرمین عبد القہار خان وادان
پیر 26 دسمبر 2016 17:51
(جاری ہے)
اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی رانا محمد افضل نے گزشتہ اجلاس میں پش اپس کے معاملے کو میٹنگ منٹس کا حصہ نہ بنانے پر احتجاج کیا اور کہا کہ بتا یا جائے کہ پش اپس معاملے کو میٹنگ مینٹس کا حصہ کیوں نہیں بنایا گیا،کمیٹی میں زیر بحث چیزوں کو ریکارڈ میں نہ لانا قابل تشویش ہیٴْ۔
رانا افضل نے کہاکہ میڈیا آج یہ ایشو بنائے گا کہ پش اپس والا معاملہ ایجنڈے میں ہے ہی نہیں،پش اپس والے معاملے پر میڈیا نے بہت جھوٹ بولااوریہ تاثر دیا گیا کہ پش اپس پر اعتراض فوج کی وجہ سے کر رہے ہیں۔ رانا محمد افضل کا کہنا تھا کہ پش اپس کے معاملے کو وضاحت نہیں کی گئی تو کمیٹی کی بدنامی ہو گی کیونکہ لائٹ موڈ میں کی گئی بات کا غلط مطلب لیا گیا۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ میں رانا افضل پش اپس والا کے نام سے مشہور ہو گیا ہوں جبکہ عمران خان نے بھی پش اپس لگائے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے موقف اختیار کیا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے پش اپس کے معاملے پر وضاحت دیدی ہے ،کرکٹ پلئیرز نے پش اپس ٹریننگ دینے والوں کو خراج تحسین دینے کیلیے پیش کیا تھا۔ کمیٹی کے چیئرمین عبد القہار خان وادان نے کہاکہ کمیٹی کوشش کرئے گی کہ پش اپس کا معاملہ میٹنگ مینٹس میں شامل کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.