موسم سرما کی پہلی بارش ،جڑواں شہروں میں مچھلی کی فروخت میں اضافہ ہو گیا

بدھ 4 جنوری 2017 14:16

موسم سرما کی پہلی بارش ،جڑواں شہروں میں مچھلی کی فروخت میں اضافہ ہو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء) موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں مچھلی کی فروخت میں اضافہ ہو گیا، تجارتی مراکز میں مختلف انواع و اقسام کی تلی ہوئی مچھلی کی دکانیں سج گئیں۔ موسم سرما میںجنوری کے مہینے میں درجہ حرارت گرگیا ہے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیاہے ۔

بارش کے بعد سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی مچھلی کا استعمال بڑھ جاتا ہے اور گلی محلہ میں تازہ مچھلی فروخت کرنے والوں کی صدائیں سنائی دیتی ہیں اور راولپنڈی کے شہریوں کی ماہی ضروریات پوری کرنے کیلئے خان پور ڈیم بڑا ذریعہ ہوتا ہے جہاں مچھلی کے شکار کے ساتھ ساتھ مچھلی کے بیوپاری بھی مچھلی کی خرید و فروخت کرتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ راولپنڈی اسلام آباد میں مچھلی کی زیادہ ضروریات اسی ڈیم سے پوری کی جاتی ہیں جبکہ منگلا ڈیم، تربیلا ڈیم سے بھی مچھلی لائی جاتی ہے اور عام شوقین راول ڈیم سے بھی شکار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

موسم کی شدت کے ساتھ تازہ اور تلی ہوئی مچھلی کا کاروبار بھی عروج پر پہنچ گیا۔ جڑواں شہروں کے تجارتی مراکز، ہوٹلوں اور فوڈ پارکس میں متعدد اقسام کی تلی ہوئی مچھلی فروخت ہورہی ہے اور لوگ اہل خانہ کے ہمراہ تلی ہوئی مچھلی کے سٹالوں پر خریداری کرتے اور فوڈ پارکس میں بیٹھ کر کھاتے دکھائی دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :