ملکہ کوہسارمری اورگلیات میں موسم سرماکی پہلی برف باری

بدھ 4 جنوری 2017 16:22

ملکہ کوہسارمری اورگلیات میں موسم سرماکی پہلی برف باری
مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء) طویل انتظارکے بعدملکہ کوہسارمری اورگلیات میں موسم سرماکی پہلی برف باری کاسلسلہ شروع ہوگیا۔سیاحوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، ہلکی برف باری کاسلسلہ شروع ہوتے ہی سیاح مال روڈاوردیگرتفریحی مقامات پرنکل آئے اوربرف باری سے لطف اندوزہوتے رہے ۔

(جاری ہے)

طویل خشک سالی کے بعد منگل کی صبح مری اورگلیات میںکالی گھٹائو ،یخ بستہ ہوائوںکے ساتھ ہلکی برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا جو وقفے وقفے سے جاری رہا،برفباری اور ٹھنڈی ہوائوں کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیاہے جبکہ اس برفباری کے بعد طویل خشک سالی کا بھی خاتمہ ہوگیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 2 روزتک مزید برف باری کا امکان ہے ۔ادھرپہلی برف باری کے آغازکے ساتھ ہی اسسٹنٹ کمشنرمری وایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن عارف اللہ اعوان نے تمام محکموں کومتحرک کردیا ہے اورمحکمہ ہائی وے کی مشینری کوبھی الرٹ کردیاگیا ہے ۔اس سلسلے میںخصوصی کنٹرول روم قائم کردیاگیاہے جہاں مختلف محکموں کے نمائندگان سیاحوں کی سہولت اورراہنمائی کیلئے 24گھنٹے موجودرہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :