سردی کی شدت میں اضافے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

جمعرات 5 جنوری 2017 14:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء) حالیہ بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ اور ہسپتالوں میں رش بڑھ گیاہے ۔

(جاری ہے)

سکول جانے والے بچے بیماریوں کا شکار ہو گئے ہیں جووالدین کے لئے پریشانی کا باعث ہے ۔ماہرین صحت نے کہاہے کہ سردی سے بچنے کے لئے گرم کپڑوں کے ساتھ ساتھ خشک میوہ جات ، انڈوں اور دیگر گرم اشیاء کااستعمال کرنا ضروری ہے۔