یہ آصف زرداری کا وژن تھا کہ گوادر چین کو دیا، اقتصادی راہداری انہی کا شروع کردہ منصوبہ ہے، ہماری ترجیح ہے کہ پنجاب سے انتخابات جیت کر وہاں کے عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کریں ،پیپلزپارٹی غریب عوام اور جدت پسندوں کی پارٹی ہے ،روٹی کپڑا اور مکان، تعلیم و صحت، تحفظ، امن اور سب کو کام ہمارا منشور ہے ، عوام اس وقت خوشحال ہوں گے جب ان کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے ،بینظیربھٹو شہید نے غریبوں کے بچوں کو سرکاری ملازمتیں دیں تو ان کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زکی گوجرانوالہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں و ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات میں گفتگو
بدھ 11 جنوری 2017 21:26
(جاری ہے)
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والوں میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، نذر محمد گوندل، ثمینہ پگانوالہ ، غضنفر گل، آصف بھاگت، ذوالفقار گوندل، ملک ذکاء، ندیم اصغر کائرہ، تنویر اشرف کائرہ، ملک اعجاز اور دیگر پارٹی کے رہنما شامل تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری ترجیح ہے کہ پنجاب سے انتخابات جیت کر وہاں کے عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کریں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پارٹی غریب عوام اور جدت پسندوں کی پارٹی ہے۔ روٹی کپڑا اور مکان، تعلیم و صحت، تحفظ، امن اور سب کو کام ہمارا منشور ہے۔ عوام اس وقت خوشحال ہوں گے جب انہیں روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔ محترمہ بینظیربھٹو شہید نے غریبوں کے بچوں کو سرکاری ملازمتیں دیں تو ان کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے غربت، جہالت اور شدت پسندی کو ختم کرنا چاہا تو انہیں سیاسی انتقال کا نشانہ بنایا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارا عوام سے اٹوٹ رشتہ ہے۔ پیپلزپارٹی چاروں صوبوں میں انتخابات جیت کر شہید بینظیر بھٹو کا پاکستان بنائے گی۔ جہاں عورت کا احترام ہوگا، غیرمسلم ہم وطنوں کو مکمل تحفظ ہوگا، نوجوانوں کے آگے بڑھنے کے مواقع میسر ہوں گے، مزدوروں اور کسانوں کو محنت کا پھل ملے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ صدر آصف علی زرداری کا وڑن تھا کہ گوادر چین کو دیا، راہداری انہیں کا ہی منصوبہ ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وہ دن رات محنت کریں۔ نون لیگ کو شکست دے کر پنجاب میں بھی جیالوں کی حکومت بنائیں گے۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، چوہدری منظور احمد، صدر قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، مصطفی نواز کھوکھر اور پیپلزپارٹی کے سیکریٹری فنانس حیدر زمان قریشی بھی موجود تھے۔ درایں اثناء چکوال کے معروف سیاسی رہنما سردار اظہر عباس نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سردار اظہر عباس نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو یقین دلایا کہ وہ پارٹی کو چکوال میں مضبوط بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔(رڈ)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.