سرگودھا میں ٹھنڈی ہوا اور بوندا باندی سے موسم سرد ہوگیا

ہفتہ 14 جنوری 2017 15:04

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) سرگودھا میں ہفتہ کی صبح سے ٹھنڈی ہوا اور بوندا باندی کے باعث موسم سرد ہوگیا ۔ٹھنڈی ہوائیں پہاڑی علاقوں پر برفباری اور بارشوں کے ہونے سے چل پڑیں۔

(جاری ہے)

سردی کی شدت میں اضافہ کیساتھ سفید پوش لوگوں نے لنڈا بازار کی طرف رخ کرلیا ۔سرگودھا اور گردونواح میں سردی کی شدت کے باعث خشک میوہ جات ، سموسے ، پکوڑے اور سوپ وغیرہ کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :