خالد حفیظ خان احمدانی صدر اور میاں عمران اکرم بو دلہ جنرل سیکر ٹری بار ایسو سی ایشن جام پور منتخب

ہفتہ 14 جنوری 2017 22:40

جام پور ۔14 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء)خالد حفیظ خان احمدانی صدر اور میاں عمران اکرم بو دلہ بھاری اکثریت سے جنرل سیکر ٹری بار ایسو سی ایشن جام پور منتخب ہو گئے ،چیئرمین الیکشن بور ڈ مرزا محمد ایو ب نا صر ایڈو و کیٹ اور ممبران بورڈ ارشد محبوب ، ملک منیر ثاقب نے الیکشن رزلٹ کا اعلا ن کر تے ہوئے بتا یا کہ جام پور بار کیلئے کُل رجسٹرڈ 232ممبران میں سے 198ووٹر ز نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا ، نتیجہ کے مطابق صدر کیلئے خالد حفیظ خان احمدانی 125، محمد اسماعیل سُکھیرا 73، نائب صدر کیلئے حا فظ شاہد اقبال سو مرو 127، محمد اصغر دریشک 64، جنرل سیکر ٹری کیلئے میاں محمد عمران اکرم بو د لہ107، جام کا ظم علی گگن 88، جوائنٹ سیکرٹری کیلئے حشمت رسول قریشی 135، انعام اللہ برار 54، فنانس سیکر ٹری کیلئے محمد اجمل چانڈیہ 117، میاں زاہد محمود 76، لا ئبریری سیکر ٹری کیلئے جہانگیر خان احمدانی 133،محمد اعظم خان مستوئی نے 61ووٹ حا صل کیئے رزلٹ کا اعلا ن ہو تے ہی وکلا ء کی بڑی تعداد نے نو منتخب عہدیداروں کو پھولو ں کے ہارپہنا کر مبارک باد دی ۔