سیالکوٹ پولیس کی بروقت کارروائی ، سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا سفاک ملزم گرفتار

اتوار 31 اگست 2025 21:00

سیالکوٹ پولیس کی بروقت کارروائی ، سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) سیالکوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے تھانہ رنگپورہ کے علاقہ محلہ ارشاد پورہ جھگیوں میں مقیم نجمہ بی بی نے درخواست دی کہ اس کی 18 سالہ بھانجی کو گھر پر اس کے باپ گلشن اقبال نے مبینہ طور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا یا ہے،ترجمان کے مطابق پولیس نے متاثرہ لڑکی کی خالہ نجمہ بی بی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم گلشن اقبال کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے۔

ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ خواتین کا تحفظ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ریڈ لائن اور سیالکوٹ پولیس کی اولین ترجیح ہے ایسے قبیح جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ،ملزم کو قانون کے مطابق عدالت سے سزا دلوائی جائے گی۔