Live Updates

بانی پی ٹی آئی 9مئی پر ندامت،شرمندگی اورمعافی کا اظہار کریں تو بات آگے چل سکتی ہے‘ رانا تنویر حسین

بھارت نے بغیر اطلاع کے پانی چھوڑ کر آبی جارحیت کی ،حکومت متاثرہ سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کرے گی‘ وفاقی وزیر

اتوار 31 اگست 2025 17:05

بانی پی ٹی آئی 9مئی پر ندامت،شرمندگی اورمعافی کا اظہار کریں تو بات آگے ..
شررقپو رشریف /مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے 9مئی کا واقعہ ناقابل قبول ہے یہ بغاوت تھی ،بانی پی ٹی آئی 9مئی پر ندامت،شرمندگی اورمعافی کا اظہار کریں تو بات آگے چل سکتی ہے ۔سیلاب زدہ علاقوں کے دورہ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں پاکستان تنہائی کا شکار ہوچکا تھا ،دوست ہم سے ناراض تھے ،وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سفارتی ڈپلومیسی کے ذریعے پاکستان کا وقار بحال ہوا ،دوست دوبارہ قریب آئے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ میں جیت سے پاکستان کا دنیا میں وقار بلند ہوا ،اس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کلیدی کردار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت دنیا آج پاکستان کی معاشی اور دفاعی طاقت کی معترف ہے ،امریکہ بھارت کو چھوڑ کر پاکستان کے بہت قریب آگیا ،ہماری میزائل ٹیکنالوجی اور ائیر فورس بہت سپرئیر ہے جسے امریکہ بھی مان رہا ہے ،ہمارے جے ایف 17طیاروں نے بھارت کے جدید رافیل گرائے ، دنیا نے بھارت کا تکبر خاک میں ملتا دیکھا ۔

انہوں نے کہا کہ جب بانی پی ٹی آئی تھا معیشت تباہ ہوچکی تھی ،شہباز شریف کی دن رات کی محنت نے پاکستان کو معاشی میدان میں مستحکم کردیا ،اب ایران ،ملائیشیاء ء ،بنگلہ دیش ،عرب ممالک سمیت کئی ممالک کے ساتھ اربوں ڈالر کے چاول ،مکئی ،گوشت اورزرعی آلات کے معاہدے ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا بھارت نے بغیر اطلاع کے پانی چھوڑ کر آبی جارحیت کی ،پاکستان کی بہتر حکمت عملی سے زیادہ نقصان نہیں ہوا ،حکومت متاثرہ سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات