موسم سرما تاخیر سے شروع ہوا دورانیہ زیادہ ہوگا،ڈائریکٹر محکمہ موسمیات

فروری میں بھی بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا، ڈاکٹر محمد حنیف

پیر 16 جنوری 2017 15:25

موسم سرما تاخیر سے شروع ہوا دورانیہ زیادہ ہوگا،ڈائریکٹر محکمہ موسمیات

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر محمد حنیف نے کہا ہے کہ موسم سرما تاخیر سے شروع ہوا دورانیہ زیادہ ہوگا،فروری میں بھی بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹرمحمد حنیف نے کہاہے کہ ایک ہفتے بعد بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے،کراچی،پنجاب،بلوچستان اور سندھ میں سرد ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے،بارشوں کا موجودہ سلسلہ آئندہ 24گھنٹے میں ختم ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ موسم سرما تاخیر سے شروع ہوا،دورانیہ زیادہ ہوگا،فروری میں بھی بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا

متعلقہ عنوان :