جنوری 1989ء سے جنوری 2017ء تک بھارت نے ایک لاکھ 49ہزار 5سو19کشمیریوں کو گرفتار کرکے بھارت کے مختلف جیلوں میں بند کیا 19ہزار بے گناہ کشمیریوں کو قید و بند کی صعوبت برداشت کر نے کے بعد رہا کر دیا گیا جو ذہنی طور پر پاغل ہوگئے بھارت کشمیریوں کو جیل اور مختلف عقوبت خانوں کے اندر بدترین تشدد کے علاوہ قیدیوں کے جسموں پر استریوں ، ہیٹرز ، سگار گرم کرکے لگانے کے علاوہ کھانوں کے اندر کانچ پیس کر دی جارہی ہے جس سے سینکڑوں قیدیوں کی اموات ہوچکی ہیں

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مقبوضہ کشمیرکے سینئر حریت رہنما اور گیلانی گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی کی کال پر اقوام متحدہ کے مبصرین کو خط

منگل 17 جنوری 2017 20:56

لندن /سرینگر /مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) جنوری 1989ء سے جنوری 2017ء تک بھارت نے ایک لاکھ 49ہزار 5سو19کشمیریوں کو گرفتار کرکے بھارت کے مختلف جیلوں میں بند کیا 19ہزار بے گناہ کشمیریوں کو قید و بند کی صعوبت برداشت کر نے کے بعد رہا کر دیا گیا جو ذہنی طور پر پاغل ہوگئے بھارت کشمیریوں کو جیل اور مختلف عقوبت خانوں کے اندر بدترین تشدد کے علاوہ قیدیوں کے جسموں پر استریوں ، ہیٹرز ، سگار گرم کرکے لگانے کے علاوہ کھانوں کے اندر کانچ پیس کر دی جارہی ہے جس سے سینکڑوں قیدیوں کی اموات ہوچکی ہیں بھارت انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی کررہا ہے۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیرکے سینئر حریت رہنما اور گیلانی گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی کی کال پر اقوام متحدہ کے مبصرین کو مکتوب میںلکھا کہ بھارت نے جنوری 1989ء سے لے کر جنوری 2017ء تک تقریبا 1لاکھ 49ہزار 5سو19کشمیریوں کو گرفتا رکیا جن میں تقریبا 15ہزار سے زائد حریت قیادت قید ہے بھارت نے بدنام زمانہ کالا قانون کے تحت کشمیریوں کو گرفتار کرکے جھوٹے مقدمات میں سزائیں کاٹ رہے ہیں جن کو نہ تو عدالتوں تک رسائی حاصل ہے اور نہ ہی ان کو وکلاء کی سہولت دی جاتی ہے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تشویش ظاہر کی ہے کہ بھارت انسانی حقوق کی شدید پامالی میں مصروف عمل ہے بھارت نے عالمی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیاسی قیدیوں کو جیل کے اندر اور مختلف اقوبت خانون کے اندر کھانے پینے کی اشیاء میں کانچ اور ایسے کیمکل استعمال کیا جاتا ہے جس سے قیدی مکمل ذہنی طور پر مفلوج ہوجاتا ہے یا پھر یاداشت ہی ختم ہوجاتی ہے بھارت انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کررہا ہے ایمنسٹی انٹرنیشنل آزادکشمیر کے نمائندہ کے مطابق سید علی گیلانی کی کال پر اقوام متحدہ کے مبصرین کو باقاعدہ بھارت کی جیلوں میں قیدیوں ، انسانی حقوق کی پامالی اور ان کو دی جانے والی غذاکی مکمل تفصیل ارسال کر دی ہے جس کو باقاعدہ ایک مکتوب کی شکل میں اقوام متحدہ کے مبصر اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مرکزی دفتر لندن میں چیئرمین کو بھی اگاہ کردیا گیا ہے جس کے بعد بھارت کے خلاف نیا لائحہ عمل طے کرکے عالمی سطح پر احتجاج کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔