ڈی پی او چنیوٹ20جنوری کو کھلی کچہری لگائیں گے

بدھ 18 جنوری 2017 20:55

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء)ڈی پی او چنیوٹ20جنوری کو تھانہ صدر میں کھلی کچہری لگائیں گے، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ کیپٹن(ر)مستنصر فیروز 20 جنوری بروز جمعہ کوتھانہ صدر میں عوام کی شکایات سننے اور ان کا موقع پر ازالہ کرنے کے لیے کھلی کچہری لگائیں گے،کھلی کچہری کے لیے 3:00 بجے دن کا وقت مقرر کیا گیا ہے، اس سلسلہ میں اگر کسی کو اندارج مقدمہ کے متعلق شکایت* ہو،زیر تفتیش مقدمات میں ناانصافی اور پولیس کے رویہ کے خلاف شکایت یاپولیس کے متعلق کرپشن ،تشدد،یا دیگر شکایات ہوںتو بلا جھجک کھلی کچہری میں شکایت درج کروائیں، اس پر فوری نوٹس لیا جائے گا۔