گھر بیٹھے گاڑیوں کے پسندیدہ نمبروں کیلئے ای آکشن سسٹم کا آغاز

شہری 30 اگست تک ایپ اور ویب پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں

جمعہ 8 اگست 2025 22:35

گھر بیٹھے گاڑیوں کے پسندیدہ نمبروں کیلئے ای آکشن سسٹم کا آغاز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2025ء) گھر بیٹھے گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کے حصول کے لیے ای آکشن سسٹم کا آغاز کر دیا گیا۔ شہری 30 اگست تک ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل کے ذریعے اپنی پسندیدہ گاڑی کے نمبروں کے لیے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ اس سسٹم کی مدد سے شہری گھر بیٹھے نیلامی میں حصہ لے سکیں گے، جس سے سہولت میں اضافہ اور کرپشن و ایجنٹ کلچر کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

(جاری ہے)

ای آکشن سسٹم کو پنجاب آئی ٹی بورڈ اور محکمہ ایکسائز پنجاب نے مشترکہ طور پر متعارف کروایا ہے، جس میں موٹرسائیکل اور موٹرکار دونوں کے نمبروں کی نیلامی شامل ہے۔ بولی جیتنے والوں کی تفصیلات ای آکشن ایپ پر شفاف انداز میں دستیاب ہوں گی۔چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ فیصل یوسف نے کہا کہ یہ نظام شفافیت اور شہری سہولت کی بہترین مثال ہے، جس نے روایتی پیچیدگیوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔ ان کے مطابق عوام اب آسانی سے رجسٹریشن اور بولی میں شرکت کر سکتے ہیں، اور یہ سسٹم کرپشن کے خاتمے میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :