جو پاکستان انگریز چھوڑ کر گئے وہ آج کے پاکستان سے بہت بہتر تھا‘ کرپشن کی وجہ سے ملک تباہ ہوتا چلا گیا،نوازشریف نے چھانگا مانگا کی سیاست کی،کوئی بھی حکومت کرپشن کے خلاف سنجیدہ نہیں تھی،اعتزاز احسن کو پاناما کیس لڑنے کیلئے زرداری سے این اوسی لینا پڑتا ہے،اب شریف خاندان کی ایک اور اسٹیل مل نکل آئی ہے ،بیٹا بیرون ملک سے باپ کو 52کروڑ روپے بھیجتا ہے،باپ پیسے پھر اپنی بیٹی کو دیتا ہے، نوازشریف کی اصلیت قوم کے سامنے آرہی ہے
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمرا ن خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
جمعہ 20 جنوری 2017 22:50
(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ نوا زشریف نے چھانگا مانگا کی سیاست کی،کوئی بھی حکومت کرپشن کے خلاف سنجیدہ نہیں تھی،اعتزاز احسن کو پاناما کیس لڑنے کیلئے زرداری سے این اوسی لینا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کہا گیا کہ دھرنوں کے پیچھے فوج ہے،راحیل شریف کے جانے کے بعدمریم نواز نے خود ہی ٹویٹ کیا کہ جو طوفان تھا وہ چلا گیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اب احتجاج پر کوئی یہ نہیں کہے گا کہ فوج بلانا چاہتا ہوں،پانامہ لیکس پر پارلیمنٹ میں انصاف نہیں ملا اس لئے سڑکوں پر آئے ،کبھی بھی پاکستان کے وزیراعظم کا اس طرح احتساب نہیں ہوا،پانامہ کا انکشاف نہ ہوتا تو ان کی پراپرٹی سامنے نہ آتی۔انہوں نے کہا کہ حکومتی وکیل نے کہا آرٹیکل 66کے تحت وزیراعظم کو استثنیٰ حاصل ہے،نوازشریف نے پارلیمنٹ میں کہا تمام دستاویزات موجود ہیں،سپریم کورٹ میں ایک بھی دستاویز پیش نہیں کی۔عمران خان نے کہا کہ بی بی سی نے شریف خاندان کی منی لانڈرنگ اور فلیٹس پر فلم بنائی ہے،حکومت کے پاس عدالت میں پیش کرنے کیلئے کوئی منی ٹریل نہیں ہے،اگر مریم نواز فلیٹس کی مالک ہیں تو اس کا مطلب قطری کا خط فراڈ ہے اوراگر ثابت ہوگیا کہ مریم نوازفلیٹس کی مالک ہیں تو کیس ختم ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل62,63کے تحت ملک کے سربراہ کا ایماندار ہونا ضروری ہے،ملک کا سربراہ ایماندار نہ ہو تو لوگ ٹیکس نہیں دیتے،2013کے الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی،دھاندلی کے بغیر نوازشریف الیکشن نہیں جیت سکتے،نادر،ا الیکشن کمیشن اور پولیس دھاندلی میں ملوث تھے،اس بار (ن) لیگ کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے،جس پارٹی سے ہمارا نظریہہ نہیں ملتا اس کے ساتھ اتحاد نہیں ہوسکتا۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.