محکمہ موسمیات کی اگلے ہفتے مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا
ہفتہ 21 جنوری 2017 15:02
(جاری ہے)
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم ملک کے بالائی / وسطی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔کوئٹہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں ایک دو مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید تایا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا تاہم نوکنڈی 03، دالبندین اور پنجگور میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض علاقے دھند کی لیپٹ میں رہے۔عمران احمد صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: سکردہ منفی 09، استور منفی08،پاراچنار منفی07، مالم جبہ، قلات منفی06، گوپس، کالام، راولاکوٹ، گلگت، دیر منفی 05، بگروٹ منفی 04، اور ہنزہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔مزید موسم کی خبریں
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.