دھوپ نے سردی کی شدت کمی کردی

ہفتہ 28 جنوری 2017 14:16

دھوپ نے سردی کی شدت کمی کردی
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2017ء)سرگودھا اور گردونواح میں ہفتہ کے روز بھی صبح سویرے دھوپ نکلنے سے جسم کو منجمد کرنیوالی سردی کا زور کافی حد تک ٹوٹ گیا اور سردی کی شدت میں نمایاں کمی محسوس کی گئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ چند روزکے دوران سرگودھا اور گردونواح میں بارش اور سردی کے باعث جسم کو منجمد کرنیوالی سردی نے نظامِ زندگی کو درہم برہم کرکے رکھ دیا تھا، تاہم گزشتہ دو روز سے نکلنے والی دھوپ نے سردی کی شدت میں کافی حد تک کمی کردی ہے۔