ممبئی حملہ کیس،بھارت نے پاکستان کو امریکی شہری ڈیوڈ ہیڈلے سے متعلق ریکارڈ کے تبادلے کی پیشکش کردی
منگل 31 جنوری 2017 13:45
(جاری ہے)
سرکاری عہدیداروں کے مطابق بھارتی حکام ڈیوڈ ہیڈلی کے اعترافی بیان سمیت مقدمے کی کارروائی کے ثبوت فراہم کرنے کو تیار ہیں، جو سماعت کے دوران بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (ین آئی ای) نے ریکارڈ کیے تھے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈیوڈ ہیڈلے نے کہا تھا کہ 26 نومبر 2008 میں کیے جانے والے ممبئی حملوں میں کم سے کم 10 افراد ملوث ہیں۔ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق ملزم کا اعترافی بیان اور مقدمے کی کارروائی پہلے ہی مختلف ویب سائٹس پر موجود ہے، انہوں نیمزید کہا کہ یہ دستاویزات کسی کام کے نہیں ہیں اور یہ مقدمے کی سماعت میں فائدہ مند ثابت نہیں ہوں گے۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیوڈ ہیڈلے پاکستانی شہری نہیں ہیں اور نہ ہی انہیں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی جانب سے ممبئی حملوں کی درج کیے گئے مقدمے (ایف آئی آر) میں نامزد کیا گیا۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ای) کے اسپیشل یونٹ نے ذکی الرحمن لکھوی سمیت 20 مشتبہ ملزمان کے خلاف 2 فروری 2009 کو ایف آئی آر درج کروائی تھی۔ذکی الرحمن لکھوی سمیت عبدالواجد، مظہر اقبال، حماد امین صادق، شاہد جمیل ریاض، جمیل احمد اور یونس انجم کے خلاف 2009 سے مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں جاری ہے، گزشتہ برس اگست 2016 میں ایف آئی اے نے ممبئی حملوں کے لیے مبینہ مالی مدد کرنے والے سفیان ظفر کو گرفتار کیا تھا، جس کا مقدمہ بھی اسی عدالت میں چلایا جا رہا ہے۔نئی دہلی نے 24 بھارتی عینی گواہان کے بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے پاکستانی حکام سے کمیشن بنانے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔بھارتی حکومت کی جانب سے اس تجویز کے بعد پاکستان نے عینی شاہدین کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرنے کے لیے نئی دہلی سے درخواست کی تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.