فلم ’’دامن اور چنگاری‘‘ جمعہ کو دکھائی جائے گی

بدھ 1 فروری 2017 15:04

اسلام آباد ۔ یکم فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2017ء) لوک ورثہ منڈاوا فلم کلب کے زیر اہتمام فلم ’’دامن اور چنگاری‘‘ جمعہ کو دکھائی جائے گی۔ فلم ’’دامن اور چنگاری‘‘ کو شباب کیرانوی نے ڈائریکٹ کیا۔

(جاری ہے)

1973ء میں اس فلم کو بہت پذیرائی ملی۔ اس فلم کے نمایاں اداکار زیبا ‘ ندیم اور محمد علی جبکہ معاون اداکاروں میں عالیہ اور اسلم پرویز شامل تھے۔ محمد اشرف نے اس فلم کے لئے بہت سے مقبول گانے دیئے جن میں’’ سہیلی تیرا بانک پن ‘ یہ وعدہ ‘ ایک ہاتھ پے ‘‘ نے عوام میں بہت مقبولیت حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :