گزشتہ سال سے پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں 46فیصد اضافہ ،غربت کی شرح میں بھی نصف کمی ہوئی ‘ بلوم برگ
زر مبادلہ کے بحران سے احسن طریقے سے نمٹا گیا،آئی ایم ایف،ایشیائی ترقیاتی ،ورلڈ بینک کیساتھ جاری پروگرامز کو بھی کامیابی سے ہمکنار کیا مودی سرکار سی پیک کے ذریعے پاکستان کی معیشت مستحکم ہونے پرخوف کا شکار ہے ،معاشی حالت میں واضح بہتری بھارت کو ہضم نہیں ہو رہی‘سویڈش تھنک ٹینک کی بھی رپورٹ
منگل 7 فروری 2017 21:19
(جاری ہے)
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کا پروگرام کامیابی سے مکمل کیا اور 15 سال میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ پاکستان نے ناصرف آئی ایم ایف کے ساتھ بلکہ ایشیائی ترقیاتی بینک اور ورلڈ بینک کے ساتھ بھی جاری پروگرامز کو بھی کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 3 سالوں میں دہشتگردی سے ہونے والی اموات میں ایک تہائی کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ پاکستان میں ترقی کی شرح 4 فیصد رہی جو اب 5 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔عالمی جریدے نے اپنی رپورٹ میں سیاسی صورت حال میں مزید بہتری کی گنجائش کا اظہار کیا۔رپورٹ کے مطابق 2008ء سے قبل پاکستان اور بھارت کی آمدنی متوازی نہیں تھی اس وقت پاکستان کو تعلیم سمیت کئی شعبوں میں چیلنجز کا سامنا تھا لیکن حکومت کی مثبت پالیسیوں کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ میں مسلسل اضافہ ہوا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سویڈش تھنک ٹینک کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مودی سرکار سی پیک کے ذریعے پاکستان کی معیشت مستحکم ہونے پرخوف کا شکار ہے مستقبل میں بڑے پیمانے پر روزگارکے مواقع میسرآنے سے پاکستان کی معاشی حالت میں واضح بہتری بھی آئے گی جو بھارت کو ہضم نہیں ہورہی ہیں۔سویڈن کے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارت پاکستان میں شروع کئے گئے سی پیک منصوبے پر تشویش کا اظہار اس لئے کر رہا ہے کہ سی پیک سے جنوبی ایشیا میں اثرورسوخ بڑھانے کی نئی دوڑ شروع ہو چکی ہے اس منصوبے سے چین کو بحیرہ عرب تک براہ راست رسائی حاصل ہوجائے گی اور چین گوادر بندرگاہ کے ذریعے اس کی فوجی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھ سکے گا۔بھارت کو یہ خدشہ بھی ہے کہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد مسئلہ کشمیر پر چین کی غیر جانبدار پالیسی پاکستان کے حق میں جھک جائے گی اورمقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہوگا جبکہ بھارتی حکومت مسئلہ کشمیر کو دبا کر رکھنا چاہتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مستقبل میں بڑے پیمانے پر روزگارکے مواقع میسرآنے سے پاکستان کی معاشی حالت میں واضح بہتری بھی آئے گی جس سے بھارت بری طرح سے خوفزدہ اور خائف ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.