آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے، پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان

منگل 14 فروری 2017 11:22

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا تاہم منگل کی (شام/رات) مالاکنڈ ڈویژن، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ منگل کو ریکارڈ کئے گئے ملک کے سرد ترین مقامات کی رپورٹ کے مطابق سکردو میں درجہ حرارت منفی14 ڈگری سینٹی گریڈ، استور منفی07، گوپس، پاراچنارمنفی 05، کالام، مالم جبہ منفی04، چترال، قلات، بگروٹ منفی02، دیر، میرکھانی، راولاکوٹ، ہنزہ اور گلگت میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :